۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 389462
5 اپریل 2023 - 13:25
ناصر کنعانی، سخنگوی وزارت امور خارجه

حوزہ/ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ امریکی سفیر یمن میں امن کی بات کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ امریکی ایلچی یمن میں امن کی بات کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کے معاملے میں امریکہ کے غیر ملکی سفیر کا یمن میں امن کی بات کرنا اچھی بات ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تعاون حاصل کرنا خوش آئند ہے۔

یمن میں امریکی سفیر ٹموتھی لینڈرکنگ نے منگل کی شام ایران سے درخواست کی کہ وہ یمن میں امن قائم کرنے میں مدد کرے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ امریکی سفیر نے یمن میں امن کے قیام کے لیے ایران سے مدد مانگی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ امریکی سفیر یمن میں امن کے قیام کی بات کر رہے ہیں۔

ناصر کنعانی کے مطابق یہ وہ موضوع ہے جس پر ایران یمن کے بحران کے آغاز سے ہی زور دیتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تہران کی طرف سے بھی کافی کوششیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بعض علاقائی ممالک کی جانب سے یمن پر حملے کے آغاز سے ہی ایران یمن میں جنگ بندی اور امن کے قیام پر آمادہ ہے، تہران نے اب تک اس سلسلے میں وسیع سفارتی کوششیں کی ہیں، اسی تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی چار نکاتی پروگرام پیش کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .